شیرور 13؍جون (ایس او نیوز)شیرور کے مسلم محلہ میں واقع ایک گھر میں گھس کرچوروں نے الماریوں کے تالے توڑے اور بہت ساری قیمتیں اشیاء چرالیں۔ موصولہ خبر کے مطابق ملا دستگیر نامی شخص کے گھر میں یہ واردات پیش آئی ہے۔اس گھر کے افراد بیرونی ملک میں رہتے ہیں۔ایک دوسرا شخص اس گھر کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری سنبھال رہا ہے۔جب وہ گھر کو تالا لگاکر باہر گیا ہواتھا تو چوروں نے گھر میں گھس کر دو الماریوں کے تالے توڑے اور اس میں موجود قیمتی اشیا ء اڑا لے گئے۔ کیا کیا چیزیں چوری ہوئی ہیں اور اس کی مالیت کا اندازہ کیا ہے ، اس کے بارے میں ابھی تفصیلات حاصل نہیں ہوئی ہیں۔شک ہے کہ سونے کے زیورات اور نقد رقم چوری ہوئی ہوگی۔